جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

شائقین کا انتظار ختم، صنم سعید اور عماد عرفانی کے نئے ڈرامے ’کفیل‘ کا ٹیزر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عماد عرفانی اور اداکارہ صنم سعید کی نئے ڈرامہ سیریل "کفیل” کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

 اداکارہ صنم سعید اور عماد عرفانی اپنی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے ہمیشہ سے شائقین کے دل جیتتے آئے ہیں، صنم سعید ‘میں منٹوں نہیں ہوں‘ جیسے کامیاب ڈراموں کی وجہ سے یاد کیا جاتا ہے، جبکہ عماد عرفانی نے "جلن”، "چیخ” اور حال ہی میں "کبھی میں کبھی تم” میں زبردست اداکاری کے جوہر دکھائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26)

۔ دونوں اداکاروں کی ورسٹائلٹی اور اسکرین پرزینس انہیں فینز کا پسندیدہ بناتی ہے۔

اب یہ دونوں خوبصورت اداکار جلد ہی بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کے پروڈکشن میں بننے والے نئے ڈرامہ سیریل "کفیل” میں مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

ڈرامہ مشہور مصنفہ عمارہ احمد نے لکھا ہے اور اسے میثم نقوی ڈائریکٹ کر رہے ہیں (جنہوں نے "مائی ری” اور "پرورش” جیسے ڈرامے ڈائریکٹ کیے)۔

یہ ڈرامہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہوگا اور یہ موجودہ ڈرامہ "بریانی” کی جگہ لے گا جو ہر پیر اور منگل کو آن ایئر ہوتا ہے، تاہم اب "کفیل” کے میکرز نے ڈرامے کا آفیشل ٹیزر جاری کر دیا ہے۔

ٹیزر میں صنم سعید اور عماد عرفانی پہلی بار ایک ساتھ لیڈ رولز میں نظر آ رہے ہیں، دونوں اداکار ایک دوسرے کے ساتھ انتہائی خوبصورت اور دلکش لگ رہے ہیں اور ٹیزر کی ویژولز مکمل طور پر سنیمائی انداز کی ہیں۔ ٹیزر فہد مصطفیٰ نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

ٹیزر سامنے آتے ہی شائقین میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی ہے، عمارہ احمد کے فینز ان کی تحریر کے لیے بے تاب ہیں، جبکہ "کبھی میں کبھی تم” دیکھنے والوں کو عماد عرفانی کی واپسی کا بے صبری سے انتظار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں