ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

اداکارہ صنم سعید فلمی دنیا کے معروف فیسٹیول کانز میں ڈیبیو کے لیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید فلمی دنیا کے سب سے معتبر میلے ‘کانز فلم فیسٹیول’ میں اپنا ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان کی صف اول کی اداکارہ صنم سعید کو ‘ساؤتھ ایشین وومن ایکسیلنس ان سنیما آرٹس’ کے پہلے اعزازی گروپ میں شامل کیا گیا ہے، جو پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔

اداکارہ صنم سعید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی اور خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کانز فیسٹیول میں پاکستان کی ماضی کی مایہ ناز اداکارہ اور فلم ساز ‘بیگم شمیم آراء’ کی شاندار فنی تاریخ (لیگیسی) کو اپنے ساتھ لے کر جا رہی ہیں۔

یہ پڑھیں: ’کفیل‘ میں صنم سعید کا ڈائیلاگ سوشل میڈیا پر وائرل

صنم سعید کے ساتھ ساتھ پاکستانی ماڈل روما ریاض بھی اس عالمی اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرتی نظر آئیں گی۔

واضح رہے کہ صنم سعید کانز کے ریڈ کارپٹ پر قدم رکھنے والی دوسری بڑی پاکستانی اداکارہ ہوں گی۔ اس سے قبل سال 2018 میں خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کو کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر ڈیبیو کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔

عالمی سطح پر پاکستانی فنکاروں کی اس کامیابی کو شوبز انڈسٹری اور مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں