کولمبو(یکم مارچ 2026): سری لنکا کے لیجنڈری کرکٹر سنتھ جے سوریا نے قومی مینز ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سری لنکا کے لیجنڈری کرکٹر سنتھ جے سوریا نے اس فیصلے کا اعلان ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف سری لنکا کی شکست اور ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد کیا۔
سنتھ جے سوریا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سوچا کہ اب یہ ذمہ داری کسی اور کو سونپنے کا وقت آگیا ہے۔ میں نے دو ماہ قبل دورہ انگلینڈ کے دوران ہی یہ ذہن بنا لیا تھا کہ ورلڈ کپ میرا آخری اسائنمنٹ ہوگا۔ میں ایک اچھے نوٹ پر رخصت ہونا چاہتا تھا لیکن بدقسمتی سے ویسا نہ ہوسکا جس کا مجھے دکھ ہے۔
View this post on Instagram
جے سوریا کا سری لنکا کرک کے ساتھ معاہدہ جون تک ہے اور انہوں نے ابھی تک بورڈ کو باقاعدہ طور پر آگاہ نہیں کیا۔ 13 مارچ سے افغانستان کے خلاف شیڈول سیریز (جو مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث خطرے میں ہے) کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ بورڈ سے مشاورت کریں گے اور اگر انہیں کوئی متبادل مل جاتا ہے تو وہ فوری عہدہ چھوڑ دیں گے۔
رواں ورلڈ کپ میں بھی ٹیم نے لگاتار 3 میچز جیت کر سپر 8 میں جگہ بنائی، جہاں پر ابتدائی دونوں مقابلے ہارنے سے وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


