اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

بھارتی اداکارہ کی پراسرار موت، آخری انسٹاگرام پوسٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ سنچیتا اوگلے کی مبینہ خودکشی کے بعد ان کی آخری انسٹاگرام پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 22 سالہ اداکارہ سنچیتا اوگلے نے آخری انسٹاگرام پوسٹ موت کی خبر سامنے آنے سے دو روز قبل شیئر کی تھی۔

ویڈیو میں اداکارہ کو گلابی رنگ کے روایتی لباس میں مشہور گانے ’ڈفلی والے ڈفلی بجا‘ پر لپسنک کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کی موت پر مداحوں کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanchita Ugale (@sanchita_ugale)

ایک صارف نے لکھا ہے کہ انہیں دیکھ کر نہیں لگتا کہ وہ ایسا کوئی قدم اٹھا سکتی تھیں، وہ تو بہت خوش نظر آ رہی ہیں، جبکہ دوسرے صارفین نے کہا ہے کہ یقین نہیں آتا کہ وہ اب ہمارے درمیان نہیں رہیں وہ بہت جلد دنیا چھوڑ گئیں۔

سنچیتا کے انسٹاگرام پر تقریباً 1 لاکھ 40 ہزار فالوورز تھے اور ان کی آخری پوسٹ پر ہزاروں تعزیتی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

سنچیتا اوگلے نے بھارت کے مقبول ٹیلی ویژن ڈراموں ’کُم کُم بھاگیہ‘ اور ’واگلے کی دنیا‘ سمیت متعدد ٹی وی پروجیکٹس میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

واضح رہے کہ پولیس کا ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ سنچیتا اوگلے نے کمرے کا دروازہ اندر سے بند کیا اور مبینہ طور پر ساڑھی کی مدد سے پنکھے سے لٹک کر اپنی جان دے دی۔

اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے دروازہ توڑ کر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں