ماسکو : صدر پیوٹن نے روسی کمپنیوں اور عوام کو پابندی لگانے والے ممالک کی اشیاء کی نقول بنانے کی اجازت دیدی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کے جواب میں عالمی طاقتوں نے روس پر مختلف قسم کی پابندی عائد کردیں جب کہ متعدد کمپنیوں نے روس کیساتھ تجارت پر بھی بند کردی۔
عالمی طاقتوں اور کمپنیوں کے اس اقدام کو دیکھتے ہوئے روسی صدر نے اپنے شہریوں کو پابندی عائد کرنے والی ممالک میں بننے والی اشیاء کی نقول بنانے کو قانونی قرار دیدیا ہے۔
روسی صدر نے اپنی عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ جو سافٹ ویئر، چپ یا کوئی اور شے بناسکتے ہیں تو ضرور بنائیں۔
روسی صدر کی اجازت کے بعد روسی شہری اگر کسی ملک کی کسی شے کی نقول تیار کرتے ہیں اور تو متعلقہ کمپنی اسے غیرقانونی قرار دینے اور معاوضہ طلب کرنے کا دعویٰ نہیں کرسکتی۔
روسی حکام نے پابندی لگانے والے ممالک کی فہرست بھی جاری کی، جس میں امریکا، آسٹریلیا، برطانیہ، آئس لینڈ، کینیڈا، موناکو، نیوزی لینڈ، ناروے، جنوبی کوریا، جاپان، یوکرین، سوئٹزرلینڈ اور یورپی یونین کے رکن ممالک شامل ہیں۔