تازہ ترین

بیلجئم کے ساحل پرمشہورزمانہ فلمی کردارڈیرہ ڈال کر بیٹھ گئے

برسلز: بیلجیئم کے ساحل پردنیا کے سب سے بڑے مٹی کے شاہ کاروں کا فیسٹیول شروع ہوا چاہتا ہے جس کے لیے آرٹسٹوں نے ساحلی ریت پر دیوقامت مجسمے اور نقش و نگار بکھیر دیے جو کہ ڈزنی اور دیگر ہالی وڈ فلموں کے کرداروں پر مشتمل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 34 فنکاروں نے چار ہفتے لگاتا ر محنت کر کے چھ ہزار ٹن مٹی سے کئی شاہکار تشکیل دے ڈالے جنہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس فیسٹیول کے لیے 150 سے زائد مجسمے اور عمارات بنائی گئی ہیں، جو کہ ڈزنی ، پکسار، مارول اور اسٹار وار کے کرداروں سے متاثر ہیں ۔ اس فیسٹیول کا آغاز ہفتے کو ہوا اور یہ ستمبر تک جاری رہے گا۔

ان میں سے کچھ مجسمے تو کئی میٹر اونچے ہیں اور یہ انتہائی مشہور کرداروں کے ہیں جیسا کہ ڈیفی ڈک ، یوڈا اور بروس جبکہ ایک بڑامجسمہ فائنڈنگ نیمو کی وائٹ شارک کا بھی ہے۔

اسٹار وار، ڈزنی کا محل اور اس کے ساتھ ٹنکر بیل کی پری فون اور اس سیریز کا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا نیور بیسٹ بھی آپ کو اسی ساحل پر ملے گا ۔سو دیر نہ کریں اگر آپ یورپ میں ہیں یا جانے کی استظاعت رکھتے ہیں تو فوراً اپنا سامان باندھیں اوربیلجئم کے ساحلوں کا رخ کریں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -