پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

مشرقی وسطی میں ریت کے طوفان کے باعث 2 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

 شام: مشرقی وسطی کےمغربی علاقوں میں گردوغبار کے طوفان کے باعث دوافراد ہلاک جبکہ سو سے زائد افراد اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں جبکہ شام میں لوگوں کواحتیاطی تدابیرکی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

مشرقی وسطی کے مغربی علاقوں میں ریت کے طوفان نے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، تفصیلات کے مطابق شام میں پیرسے شروع ہونیوالا گردوغبار کا طوفان کئی علاقوں میں پھیل گیا۔

طوفان کے نتیجے میں لبنان کے بعض علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں، احتیاطی تدابیر کیلئے شام میں لوگوں کو بغیر ماسک کے گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لبنان کے سرکاری ذرائع کے مطابق طوفان کی وجہ سے دو افراد ہلاک جبکہ سو سے زائد متاثرہ افراد اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں، شام میں طوفانی گردوغبار کے باعث جنگی ہیلی کاپٹرز پرواز نہیں کرسکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں