ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں گردوغبار اور ریت کا طوفان، نظام زندگی مفلوج

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی دارالحکومت ریاض سمیت متعدد شہروں میں گردوغبار اور ریت کے طوفان کے سبب نظام زندگی مفلوج ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض سمیت متعدد شہروں میں ریت کے طوفان کے سبب شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، اسکولز بند کردئیے گئے، مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کلہفتے کے روز بھی مملکت کے بعض علاقوں میں ریت کا شدید طوفان اور گرد آلود آندھی چلے گی، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

- Advertisement -

[bs-quote quote=”سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کل ہفتے کے روز بھی مملکت کے بعض علاقوں میں ریت کا شدید طوفان اور گرد آلود آندھی چلے گی” style=”default” align=”left” author_name=”محکمہ موسمیات”][/bs-quote]

سعودی عرب کے محخمہ موسمیات کے مطابق مملکت کے جنوب کی سمت سے ہوائیں، گرد وغبار اور ریتلے طوفان کی لہریں اُٹھ رہی ہیں اس کے نتیجے میں مطلع گرد آلود ہونے کا اندیشہ ہے۔

گردو غبار اور ریت کے طوفان سے ملک کے شمالی علاقے الجوف، حائل، القصیم، مدینہ منور، شمال مشرقی علاقے اور مکہ المکرمہ متاثر ہوسکتے ہیں، ان علاقوں میں درجہ حرارت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گردوغبار کا سلسلہ ملک کے بیشتر علاقوں میں رہے گا، اس حوالے سے شہریوں کو سفر کرنے اور تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں