بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

حساس تنصیبات کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے، وزیر مملکت جام کمال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹ میں حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے ملک کے دفاع سے متعلق تمام حساس تنصیبات کی سیکیورٹی سخت کی گئی ہے۔ سینیٹ کے اجلاس کی صدارت چیئرمین میاں رضا ربانی نے کی ۔

وزیر مملکت جام کمال نے ایوان کو بتایا کہ موجودہ سیکیورٹی حالات کے پیش نظر تمام تنصیبات کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کو ان کے دھرنے سے منسلک کرنے پرایوان سے واک آؤٹ کیا۔

اعظم ہوتی نے کہا کہ حکومت کا یہ رویہ درست نہیں۔اس سے قبل وقفہ سوالات کے دوران وزارت خزانی کی طرف سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کیلئے کوئی بولی طلب نہیں کی گئی۔

پی ٹی آئی کے دھرنوں کی وجہ سے او جی ڈسی ایل نجکاری کی پیشکش ملتوی کی گئی تھی۔وزارت خزانہ نے بتایا کہ اسٹیٹ نینک کی طرف سے مشکوک مالی معاملات پر گذشتہ سات سالوں میں ستانوے مقدمات درج کیے گئے۔ اس معاملے میں نیب نے سات سو بارہ ملین روپے سے زائد رقم ریکور کی۔

ایوان کو بتایا گیا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران سمندر پارت پاکستانیوں نے اٹھارہ ارب ڈالرز سے زائد ترسیلات زر بھجوائی ہے۔ چیرمین نے مشاہداللہ خان کے غیرملکی خبررساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو پر فرحت اللہ بابر کی تحریک التوا خلاف ضابطہ قرار دے کر مسترد کردی۔

چیرمین نے اپنی رولنگ میں کہا کہ وفاقی حکومت اور آئی ایس پی آر نے مشاہد اللہ خان نے بیان کی تردید کی اور وفاقی حکومت کو مستعفی ہونا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ رولز کے تحت ایوان سے باہر دیے گئے ایسے کسی بیان کو ایوان میں زیر بحث نہیں لایا جاسکتا۔

وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے ایوان کو بتایا کہ خانپور واٹر سپلائی منصوبے کے دو فیز مکمل ہوچکے ہیں جبکہ تیسرا مرحلہ دو ہزار سولہ میں

مکمل کرلیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں