بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

اداکارہ سنگیتا نے بیٹیوں کی شادی سے متعلق حیران کُن بات بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ہیروئن و ہدایت کارہ سنگیتا نے اپنی بیٹیوں کی شادی سے متعلق انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں تجربے کار اداکارہ سنگیتا نے بتایا کہ میری بیٹی کی شادی 14 سال کی عمر میں ہوئی تھی جبکہ وہ 15 سال کی عمر میں ماں بنی۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی دوسری بیٹی کی شادی 16 برس کی عمر سے پہلے ہی کروا دی تھی جبکہ نواسیوں کی شادیاں میں کم عمری میں کروائیں۔

نامور ہدایت کارہ نے بتایا کہ شادی 25 سال کی عمر میں کر لینی چاہیے کیونکہ اس کے بعد جوڑوں کی آپس میں نہیں بنتی۔

شوبز انڈسٹری سے متعلق انہوں نے پروگرام میں بتایا کہ میں نے اپنی پہلی فلم 18 سال کی عمر میں ڈائریکٹ کی تھی، جب ہیروئن تھی تو مجھے لگا ہدایت کاری کا کام اچھا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں اداکاری کے دوران کیمرے کے پیچھے ہونے والی چیزوں کا مشاہدہ کرتی تھی کہ کون سی چیز کیسے کام کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیریئر میں 80 کے قریب فلموں میں ہدایت کاری کے فرائض انجام دیے، ایک سال میں پانچ فلمیں بھی بنا چکی ہوں کیونکہ میں دن رات کام کرتی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں