پاکستانی فلموں کی ڈائریکٹر اور سینئر اداکارہ سنگیتا نے اداکارہ نعیمہ بٹ پر نخرے کرنے کا الزام لگادیا۔
سینئر اداکارہ اور ڈائریکٹر سنگیتا نے اپنی فلم کے سیٹ پر حالیہ انٹرویو میں ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نعیمہ بٹ پر الزام لگایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ میں شروع میں نعیمہ بٹ کے ساتھ کام کررہی تھی لیکن میں ایسی ڈائریکٹر ہوں جو اداکاراؤں کے فضول نخرے برداشت نہیں کرسکتی۔
سنگیتا نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنی پسند کے ہیرو کاسٹ کرنے کے بارے میں تجاویز دینا شروع کردیں جسے میں نے مسترد کردیا۔
Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کے بعد میں نے ان سے معذرت کی اور اپنا ایڈوانس واپس مانگا جو انہوں نے واپس کردیا۔
سنگیتا نے مزید کہا کہ آپ ابھی نئی آنے والی اداکارہ ہیں اور میں 50 سال سے اس شعبے میں ہوں آپ مجھے کیسے مشورے دے سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ڈرامے میں اداکاری کررہی ہیں یہ ان کے لیے اچھی بات ہے، اگرچہ یہ ان کے لیے ایک بڑا اور اچھا کردار تھا لیکن ان کے نخروں کی وجہ سے میں نے وہ کردار واپس لے لیا۔
سنگیتا نے کہا کہ بطور اداکار ہم نے کبھی سیٹ پر اس طرح کے نخرے نہیں دکھائے۔


