The news is by your side.

Advertisement

سانگھڑاوربدین میں بلدیاتی الیکشن کے لئے پولنگ جاری

سانگھڑ/ بدین : سانگھڑ اور بدین میں ملتوی کئے گئے بلدیاتی الیکشن کے لئے پولنگ جاری ہے۔

سندھ کے ضلع سانگھڑمیں ایک ڈسٹرکٹ کونسل ،چار میونسپل کمیٹیوں ، گیارہ ٹاوُن کمیٹیوں اور تیہتر یونین کونسلوں جبکہ ضلع بدین کی دوٹاؤن کمیٹیوں، تین یونین کونسلوں کے اکتیس وارڈز میں پولنگ جاری ہے۔

سانگھڑ میں سات لاکھ چوبیس ہزار تین سو چالیس ووٹرز اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ انتخابات کے لئے چھ سو بانوے پولنگ اسٹیشنوں میں سے پانچ سو انسٹھ کو انتہائی حساس جبکہ اڑسٹھ سٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

ضلع بھر کی چار سو اناسی نشستوں کے لیے سولہ سو بانوے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ ضلع بھر میں چھ ہزار نو سو چار پولیس اہلکار جبکہ رینجرز کے ایک ہزار جوانوں کے ساتھ پاک فوج کے جوان بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ضلع بھر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ،جبکہ عام تعطیل بھی ہے۔ نیٹ۔ بدین میں تین یونین کونسلوں سعید پور، علی بہادر شاہ اور کڑیو گہنور سمیت دو ٹاﺅن کمیٹیوں تلہار اور کڑیو گہنور پر انتخابات ہو رہے ہیں۔ یونین کونسل ڈاڈا کے ایک پولنگ سٹیشن پر بھی انتخابات ہو رہے ہیں.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں