تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

سانگھڑ:‌ غربت سے تنگ والد، بیوی اور دو بچوں‌ سمیت نہر میں‌ کود گیا

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں معاشی حالات سے تنگ آکر خاندان نے نہر میں چھلانگ لگا دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سانگھڑ میں صبح کے وقت میاں، بیوی نے دو بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگائی، یہ منظر وہاں موجود لوگوں نے دیکھا تو بہت زیادہ شور شرابہ کیا۔

موقع پر موجود لوگوں میں سے چند نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی میں چھلانگ لگائی اور وہ شوہر کو ہی بچا سکے۔

شہریوں نے شوہر کو باہر نکالا تو وہ بے ہوشی کی حالت میں تھا، جسے ہنگامی طبی امداد فراہم کی گئی تو وہ ہوش میں آیا۔

عینی شاہدین نے واقعے کی اطلاع ریسکیو ادارے کو دی جس کے بعد غوطہ خوروں نے نہر میں ماں اور دونوں بچوں کو تلاش کرنے کی کوشش بھی کی مگر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

مذکورہ شخص نے بتایا کہ غربت سے تنگ آکر اُس نے بیوی کے ساتھ مشاورت کر کے انتہائی قدم اٹھایا تھا۔

Comments

- Advertisement -