پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

سانگھڑ میں لڑکی پر تشدد اور زبان کاٹنے والا وڈیرے کا بیٹا گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (23 جنوری 2026): سانگھڑ میں لڑکی پر انسانیت سوز تشدد کرنے والے وڈیرے کے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی عابد علی بلوچ کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز شاد بانو ملاح پر شدید تشدد کیا اور زبان کاٹ دی تھی، ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا تھا جسے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے گرفتار کیا گیا ہے۔

عابد علی بلوچ نے بتایا کہ ملزم کو پولیس اسٹیشن منتقل کیا جا رہا ہے ریمانڈ کیلیے عدالت میں پیش کیا جائے گا، تشدد کی شکار لڑکی حیدر آباد کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا سیریل ریپسٹ ساتھی سمیت گرفتار

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے سانگھڑ کے علاقے چوٹیاری میں 14 سالہ لڑکی پر تشدد کرنے والے بااثر ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباشی دی۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد اور ایس ایس پی سانگھڑ کا فوری اور مؤثر ردِعمل قابلِ ستائش ہے، ملزم کی گرفتاری کیلیے مربوط حکمتِ عملی اختیار کی گئی سندھ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیم میں شامل افسران و جوانوں کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا جائے گا، متاثرہ لڑکی اور اہلِ خانہ کو مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ایسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سندھ پولیس زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں