جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

سانگھڑ: رکن قومی اسمبلی کی نجی جیل سے 14 افراد بازیاب

اشتہار

حیرت انگیز

سانگھڑ : پولیس نے نجی جیل سے 14 افراد بازیاب کرالیے، مذکورہ جیل رکن قومی اسمبلی حاجی پیر بخش جونیجو نے بنا رکھی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں وڈیروں کا ظلم و ستم آج بھی جاری ہے، دنیا بھر میں انسانوں کو غلام بنائے جانے کیخلاف دہرائے گئے عزم کو دو روز ہی ہوئے تھے کہ پاکستان میں نجی جیل کاایک اور کیس سامنے آ گیا۔

سانگھڑ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر فنکشنل لیگ کے رکن قومی اسمبلی حاجی پیر بخش جونیجو کی زرعی زمین پر قائم مبینہ جیل میں قید چودہ افراد کو بازیاب کرالیا۔ بازیاب ہونے والے افراد کا تعلق بھیل قبیلے سے ہے ۔

بازیاب کیے گئے افراد میں چھ بچے چار خواتین اور چار مرد شامل ہیں، پولیس کے مطابق ہاریوں کو رکن قومی اسمبلی پیر بخش جونیجو نے قید کر رکھا تھا۔

رہائی پانے والے افراد کا مؤقف ہے کہ وہ کئی سال سے کھیتی باڑی کررہے تھے اور زمیندار ان سے جبری مشقت لیتا تھا اورمعاوضہ طلب کرنے پر تشدد کرتا تھا۔

مزید پڑھیں : سانگھڑ: پولیس کے نجی جیلوں پر چھاپے،61 ہاری بازیاب

اطلاعات کے مطابق بازیاب ہونے والے ہاریوں کے معصوم بچوں اور خواتین کے کپڑے پھٹے ہوۓ اور پاؤں ننگے تھے۔

مزید پڑھیں : زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ، 17 معصوم بچوں سمیت 37 ہاری بازیاب

 واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سانگھڑ میں زمینداروں کی نجی جیلوں سے میں قید افراد کو بازیاب کرایا جا چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں