سندھ کے شہر سانگھڑ میں بورنگ کا پانی پینے سے پانچ بچے جاں بحق ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گاؤں نیاز محمد بھٹی میں دو روز میں ایک ہی خاندان کے پانچ بچے بورنگ کا پانی پینے سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کے مطابق بچوں کو اُلٹی،بخار اور ڈائیریا کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا، بچوں کی عمریں 4 سے 8 سال کے درمیان ہیں۔
ڈی ایچ او سانگھڑ نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور واٹر پمپ کو سیل کردیا۔
ڈی ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ علاقے میں زیر زمین پانی کا استعمال کرنے سے منع کر دیا گیا، زیر زمین پانی کے نمونے لیبارٹری میں چیک کیے گئے، جس میں سینکھیا کی مقدار زیادہ پائی گئی۔