جمعرات, دسمبر 11, 2025
اشتہار

عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : انسداددہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا اور شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت ہوئی۔

انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی ، عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، مسلسل عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے پاسپورٹ بلاک کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

بعد ازاں عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس کی مزید سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں