The news is by your side.

Advertisement

ایک جیسے کپڑے، ثانیہ مرزا اور بیٹے کی تصویر وائرل

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ اپنی نئی تصویر شیئر کردی۔

ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اور اذہان کی تصویر شیئر کی جس میں دونوں ایک ہی رنگ اور ڈیزائن کے کپڑے پہنے نظر آرہے ہیں۔

ثانیہ مرزا نے اس تصویر میں اذہان مرزا مالک کے دونوں ہاتھ پکڑے ہوئے  ہیں، تصویر میں دونوں نیلے رنگ کا ٹراؤزر، سفید ٹی شرٹ اور ہلکے زرد رنگ کے اسپورٹس شوز پہنے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، شادی کے بعد دونوں نے اپنے اپنے ممالک میں زیادہ وقت گزارا البتہ اس دوران دونوں کا ایک دوسرے کے گھر کا چکر بھی لگتا رہا۔

واضح رہے کہ 30 اکتوبر2018 کو نامور پاکستانی کرکٹر اور بھارتی ٹینس اسٹار کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے اذہان رکھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

اذہان اور ثانیہ مرزا کی تصویر  اور انداز کو مداحوں نے پسند کیا اور دونوں کے لیے دعا بھی کی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں