The news is by your side.

Advertisement

’شعیب کی سادگی پسند آئی تھی‘

کراچی: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنی محبت کے آغاز سے متعلق بتادیا۔

قومی کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی اس دوران انہوں نے ازدواجی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

دوران شو میزبان نے شعیب اور ثانیہ سے سوال کیا کہ آپ کی خوبصورت لو اسٹوری کا آغاز کب ہوا اور آپ دونوں پہلی بار کہاں ملے؟

جواب میں شعیب ملک نے پہلے تو یہ کہتے ہوئے معذرت کی کہ میری طرف سے محبت کا آغاز ذرا مختلف ہوا تھا لہٰذا اس سوال کا جواب ثانیہ سے پوچھیں۔

مزید پڑھیں: ثانیہ مرزا کو شعیب ملک کی کون سی عادت پسند نہیں؟

ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ہم پہلی بار 2004 یا 2005 میں انڈیا میں اس وقت ملے تھے جب شعیب ٹور پر آئے تھے اور ہماری پہلی ملاقات دہلی میں ہوئی لیکن یہ ملاقات ایک بہت عام سی ملاقات تھی جس میں ہم نے عام سی باتیں کیں لیکن اس ملاقات کے بعد ہماری بات چیت شروع ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں ہماری محبت کا آغاز 2009 میں ہوا تھا اور مجھے شعیب کی سادگی پسند آئی تھی۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ثانیہ کی خوبصورتی انہیں پسند آئی تھی جب کہ ثانیہ سے پہلی ملاقات کے بعد ہی امی ابو کو کال ملائی تھی اور انہیں اپنی پسندیدگی کے حوالے سے بتایا تھا اور بات چیت کے چار ماہ بعد ہم نےشادی کرلی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں