پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

ثانیہ مرزا نے پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

میلبورن: بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نے پاکستانی اسٹار اعصام الحق کو ان کے ساتھی سمیت شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل آسٹریلیا کے شہرمیلبورن میں ہونے والے آسٹریلین اوپن ٹینس کا مکسڈ ڈبلز منعقد ہوا۔

ایک جانب بھارتی اسٹارثانیہ مرزا اورکروایشیا کے ایوان ڈوڈگ تھے توان کے مدمقابل پاکستانی اسٹاراعصام الحق اور قازقستان کی یاروسلاوا تھیں۔

سنسنی خیز مقابلے میں ثانیہ مرزا اورایوان ڈوڈگ نے یروسلاوا اور اعصام الحق کو 7:5 اور6:2 سے شکست دے دی۔

شکست کے نتیجے میں اعصام الحق اپنی ساتھی کے ہمراہ مکسڈ ڈبلز ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں