تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ثانیہ مرزا کو شعیب ملک کی کون سی عادت پسند نہیں؟

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے شوہر کی بری عادت سے متعلق بتادیا۔

قومی کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے میزبان نے مختلف سوالات پوچھے جس کے دونوں نے جوابات دیے۔

ایک سوال کے جواب میں ثانیہ نے اعتراف کیا کہ شعیب رات کو خراٹے بھی لیتے ہیں اس پر شعیب ملک نے کہا کہ وہ جب تھکے ہوئے ہوں صرف تب ہی خراٹے لیتے ہیں۔

ثانیہ مرزا نے بتایا کہ شعیب کی جیب سے کبھی پیسے نہیں نکالے کیوں کہ اس کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ شعیب ملک میں بہت زیادہ صبر ہے جو مجھے پسند نہیں ہے؟ اس پر میزبان نے کہا کہ صبر بری عادت ہے؟

انہوں نے کہا کہ اگر ان سے کوئی کام کرنے کا کہا جائے تو وہ کہتے ہیں کہ ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: شعیب ملک کی ٹویٹ پر ثانیہ مرزا کا دلچسپ جواب

ثانیہ مرزا کے جواب پر شعیب ملک بھی کہنے لگے کہ ایسا ہر گز نہیں جو کام وقت پر کرنے کے ہوں میں انہیں وقت پر ہی انجام دیتا ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب ملک 40ویں سالگرہ کے موقع پر اہلیہ ثانیہ مرزا نے دلچسپ پیغام شیئر کیا تھا۔

ثانیہ مرزا نے شوہر کی سالگرہ پر دلچسپ پیغام لکھا تھا کہ ’ہماری طرف سے آپ کو سالگرہ کی مبارک باد، آپ اپنی عمر کو پیچھے کی جانب لے جانا جاری رکھیں اور مجھ سمیت سب کو کمپلیکس دیں۔‘

Comments

- Advertisement -