بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

ثانیہ مرزا کس پاکستانی اداکارہ سے متاثر ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا پاکستانی اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کو متاثر کن شخصیت قرار دے دیا۔

اداکارہ نادیہ جمیل نے گزشتہ روز ایکس پر بچپن کے صدمے، خاص طور پر بچوں کے جنسی استحصال اور اس کے ذاتی تجربات کے حوالے سے اپنی جدوجہد کے بارے میں ایک طویل پوسٹ شیئر کی۔

نادیہ جمیل نے ٹوئٹ میں اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں اور لکھا ‘مجھے یہاں تک پہنچنے میں کافی وقت لگا لیکن اللہ نے مجھے بہت نعمتوں سے نوازا اور الحمداللہ اپنا سر اونچا کرکے کہہ سکتی ہوں کہ میں نے ان سب کا ڈٹ کر بہادری سے سامنا کیا’۔

- Advertisement -

اداکارہ نے اپنی زندگی میں پیش آنے والا حالات سے متعلق لکھا ‘میں زندگی میں بہت گہرے درد سے گزری جب مجھ میں بالکل خود اعتمادی نہ تھی، میں نے اپنی ناخوشی اور اپنی زندگی کے حالات لوگوں سے پوشیدہ رکھے’۔

نادیہ نے لکھا ‘یہ سب اس وقت تک جاری رہا جب تک میں نے یہ نہیں جان لیا کہ میں خود کو کیسے خوش رکھ سکتی ہوں، کیسے خود سے محبت کرسکتی ہوں اور کس طرح اپنی عزت کرواسکتی ہوں’۔

انہوں نے لکھا ‘ہر بچہ اہمیت رکھتا ہے، ہر ایک بچہ ناقابل یقین حد تک اہم ہے، یہاں تک کہ وہ بچہ بھی جو ہمارے اندر کہیں کھو گیا ہے’۔

نادیہ کی اس باہمت پوسٹ پر ثانیہ مرزا نے لکھا ‘آپ حقیقت میں متاثر کن شخصیت ہیں، میں آپ کو فالو کررہی ہوں، آپ جو بھی کرتی ہیں میں آپ کو دیکھتی ہوں’۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں