بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

ثانیہ مرزا کی انسٹاگرام ویڈیو کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے ایک تقریب کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں تقریب میں ٹینس بال شرکا کی طرف دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ثانیہ مرزا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں Lilac love لکھا اور بی ٹی ایس کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

ثانیہ مرزا رٹائرمنٹ کے بعد بھی اکثر ہی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔

وہ اکثر ہی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی تصاویر اور دلچسپ ویڈیوز کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ کھیلوں کی دنیا کی اس جوڑی کا ایک چار سال کا بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں