تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

ثانیہ مرزا دلچسپ ٹرینڈ کا حصہ بن گئیں

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا دلچسپ ٹرینڈ کا حصہ بن گئیں۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں مداحوں کی جانب سے ان کی ویڈیوز کو خوب سراہا جاتا ہے۔

ثانیہ مرزا اب نئے ٹرینڈ کا حصہ بن گئیں، انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثانیہ نے ایک مختصر ویڈیو ’آئی فون لاک اسکرین‘ کے ٹرینڈ کی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں ثانیہ مرزا کو سیاہ شرٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ وہ اپنی کار کی اگلی سیٹ پر بیٹھی تھیں۔

ثانیہ مرزا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب آپ کا بچہ بیمار ہو اور 2 گھنٹے کی نیند ہورہی ہو تو اس طرح کے ٹرینڈ کا حصہ بن جانا چاہیے۔‘

اُنہوں نے انسٹاگرام پر یہ ویڈیو 21 گھنٹے پہلے ہی شیئر کی ہے جس پر اب تک ہزاروں لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ بیٹے کی طبیعت خراب ہونے کے باعث پاکستان ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک آج قومی ٹی 20 اسکواڈ کو چھوڑ چکے تھے جس کے بعد وہ بنگلادیش کے خلاف آ ج ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔

Comments

- Advertisement -