تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

سال 2022 کیسا گزرا؟ ثانیہ مرزا نے پیغام شیئر کردیا

بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا سال 2022 کے اختتام سے قبل پیغام شیئر کردیا۔

ثانیہ مرزا نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں، سیلفی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثانیہ مرزا نے ہلکے نیلے رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور وہ سنجیدگی کا تاثر دے رہی ہیں۔

انہوں نے ایک سیلفی بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ بھی شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ثانیہ مرزا نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے پاس سال 2022 کے لیے کوئی طویل پیغام نہیں ہے لیکن کچھ پیاری سیلیفاں ہیں وہ شیئر کررہی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

قومی کرکٹر کی اہلیہ نے مزید لکھا کہ ’سب کو نیا سال مبارک ہو۔‘انہوں نے لکھا کہ سال 2022 نے میرے لیے کئی کچھ مواقع پر اچھا نہیں رہا لیکن اب مجھے سمجھ آگئی ہے۔

ثانیہ مرزا نے پوسٹ میں greatful اور you cant handle the truth بھی استعمال کیے۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے بھی ظاہر کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -