جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

ثانیہ مرزا نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ و سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’خوش قسمت وہ ہے جو اپنے پاس موجود چیز کی قدر کرے، اس وقت جب اس کے پاس وہ چیز موجود ہو۔

ثانیہ مرزا کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر شعیب ملک نے اپنی بائیو تبدیل کردی تھی جس کے بعد دونوں کی علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔

ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، وہ اکثر اپنی اور فیملی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں بھی ثانیہ مرزا نے بہن انعم مرزا کی بیٹی دعا کی سالگرہ پر فیملی کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 میں ہوئی تھی، شادی کے 8 برس بعد 2018 میں ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام انہوں نے اذہان مرزا ملک رکھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں