The news is by your side.

Advertisement

اذہان مرزا والد کے نقش قدم پر چلنے لگے، تصویر وائرل

نئی دہلی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹر شعیب ملک کے صاحبزادے اذہان مرزا ملک بھی والد کے نقش قدم پر چلنے لگے۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا بیٹے کے ہمراہ مختلف تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان کے ہمراہ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوریز میں اذہان کی ایک خوبصورت سے تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

ٹینس اسٹار کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں اذہان نے کرکٹ ہیلمٹ پہن رکھا ہے۔

Sania Mirza Shares Picture Of Son in Helmet

ثانیہ مرزا نے تصویر کے ساتھ بلے اور گیند کی ایموجیز لگائے اور اس کے ساتھ ساتھ ’تیار‘ بھی لکھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ثانیہ مرزا نے بیٹے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ والدہ کو دعائیں پڑھ کر سنا رہے تھے۔

ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ’اذہان نے یہ دونوں دعائیں 5 دن کے عرصے میں سیکھیں ہیں، ان میں انشا اللہ بہتری آئے گی۔‘

انہوں نے بتایا تھا کہ ’انہیں اذہان پر فخر ہے، اذہان نے سونے سے پہلے کی دعا بھی یاد کرلی ہے، اس کی یادداشت بہت اچھی ہے۔‘

Comments

یہ بھی پڑھیں