جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

’’ہر کہانی کا اختتام ہوتا ہے‘‘ ، شعیب ملک کی ریٹائرمنٹ پر ثانیہ مرزا کا جذباتی پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی اہلیہ نے خاوند کی ریٹائرمنٹ پر جذباتی پیغام شیئر کر کے اُن کی کھیلوں کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے گزشتہ روز ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں اپنی دستیابی ظاہر کی، ساتھ ہی سابق کپتان نے کرکٹ بورڈ کو بھی اہم مشورہ دیا تھا۔

شعیب ملک کی ریٹائرمنٹ پر جہاں ساتھی کھلاڑیوں نے اُن کی خدمات کو سراہا وہیں ثانیہ مرزا بھی میدان میں آئیں اور جذباتی پیغام شیئر کیا۔

مزید پڑھیں: شعیب ملک کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اور ٹی ٹوئنٹی کیریئر جاری رکھنے کا اعلان

ثانیہ مرزا نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’’ہر کہانی کا اختتام ہوتا ہے، لیکن زندگی میں ہر اختتام کی نئی شروعات ہوتی ہے، آپ نے 20 سال تک اپنے ملک پاکستان کے لیے خدمات انجام دیں، اس سلسلے کو عزت اور عاجزی کے ساتھ جاری رکھیں‘‘۔

شعیب ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ کھیل کے میدان میں جو کچھ بھی حاصل کیا اُس پر مجھے اور ازہان کو فخر ہے  لیکن اُس سے زیادہ آپ جو ہیں ہمیں اُس پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شعیب ملک نے بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، اس موقع پر انہیں کھلاڑیوں نے شاندار انداز سے الوداع کہا جبکہ شعیب ملک نے بھی تمام کھلاڑیوں، کوچز، میڈیا، دستوں اور اہل خانہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

شعیب ملک کے کیریئر پر مختصر نظر

شعیب ملک نے 14 اکتوبر 1999 میں ون ڈے کرکٹ کا آغاز کیا، انہوں نے 19 سالہ ون ڈے کیریئر میں 287 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 34.55 کی اوسط سے 7 ہزار 534 رنز بنائے اور 158 وکٹیں حاصل کیں۔

شعیب ملک نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 9 سنچریاں اور 44 نصف سنچریاں بنائیں ان کا سب سے زیادہ اسکور 143 رنز تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں