بھارتی فلمساز فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ شعیب ملک سے طلاق کے بعد ثانیہ مرزا ڈر گئیں تھیں اور انہیں گھبراہٹ کے دورے پڑے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے فرح خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے زندگی کے مشکل مرحلے میں ثانیہ مرزا کو گھبراہٹ کا شکار ہوتے دیکھا۔
یہ سب اس وقت شروع ہوا جب فرح نے اپنی زندگی اور والد کامران خان کی فلم باکس آفس پر ناکام ہونے کے بعد خاندان کو درپیش مالی مشکلات کا تذکرہ کیا۔
فرح نے کہا کہ میں 5 سے 6 سال کی تھی اور اس وقت میں ایک بہت ہی لاڈلی پیار کرنے والی بچی تھی لیکن میں نے برسوں کے دوران مالی مشکلات بھی دیکھیں اور میں انڈسٹری کو موردِ الزام نہیں ٹھہراتی کیونکہ یہ ہر انڈسٹری میں ہوتا ہے اگر آپ ناکام ہیں تو لوگ آپ کے پاس نہیں آئیں گے۔
اس گفتگو نے اس وقت جذباتی موڑ اختیار کیا جب ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے طلاق کے بعد سنگل مدر کے طور پر مشکلات کے بارے میں اظہار خیال کیا۔
یہ پڑھیں: ثانیہ مرزا کا ’محبت بھرا خط‘ سوشل میڈیا پر وائرل
ثانیہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے فرح خان نے کہا کہ اب آپ سنگل مدر ہیں، سنگل مدر ہونے سے زیادہ مشکل کوئی چیز نہیں ہے، یہ بہت مشکل ہے اور ہمیں اس کا انتخاب کرنا ہے جو بہترین ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں کیمرے پر اس کا ذکر نہیں کرنا چاہتی لیکن ایک لمحہ ایسا تھا جو سب سے کم لمحوں میں سے ایک تھا جب آپ میرے سیٹ پر آئیں اور مجھے اس کے بعد ایک لائیو شو میں جانا پڑا، اگر آپ وہاں نہ آتیں، میں کانپ رہی تھی اور اگر آپ وہاں نہ ہوتیں تو میں وہ شو نہ کرتی۔
فرح نے مزید کہا کہ میں آپ کو دیکھ کر بہت ڈر گئی تھی میں نے کبھی آپ کو کبھی ’پینک اٹیک‘ ہوتے نہیں دیکھا تھا۔
واضح رہے کہ جنوری 2024 میں سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور سابق کرکٹر شعیب ملک نے 14 سالہ شادی کے خاتمے کا اعلان کیا، شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کی جبکہ ثانیہ سنگل مدر بیٹے ’اذہان مرزا ملک‘ کی پرورش کررہی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


