ڈھاکا: ٹینس کی نامور بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ شعیب ملک نرم دل کے مالک ہیں اور اُن کی یہ عادت مجھے بے حد پسند ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ثانیہ مرزا نے مداحوں سے بات کی اور اُن کے سوالات کے جوابات بذریعہ ٹویٹ دیے، ٹینس کھلاڑی کی جانب سے اس ضمن میں ہیش ٹیگ #Sananswers چلایا گیا تھا۔
صارفین نے پسندیدہ کھانے سے متعلق پوچھا تو ثانیہ مرزا نے انہیں پسندیدہ کھانا ’بریانی‘ بتایا ایک اور مداح نے پوچھا قیمہ پراٹھے یا نان میں سے کس کے ساتھ کھانا پسند کریں گی تو اسٹار کھلاڑی نے پراٹھا جواب دیا۔
کس شخص نے آپ کی حوصلہ افزائی کی اس پر ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ اُن کی والدہ نے سب سے زیادہ حوصلہ افزا ئی۔
چھٹیاں گزارنا کس ملک میں پسند ہیں؟ اس سوال کے جواب میں ثانیہ مرزا نے مالدیپ بتایا۔
شعیب ملک کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ اُن کےشوہر نرم دل رکھنے والے ہیں اور یہی اُن کی سب سے بڑی خوبی ہے۔
ثانیہ مرزا نے یہ بھی بتایا کہ انہیں پاکستان میں لاہور اور سیالکوٹ کے علاقے اچھے لگتے ہیں ساتھ ہی انہوں نے بھارت کے شہر حیدرآباد کے لوگوں کی تعریف بھی کر ڈالی۔
بالی ووڈ فلم کی پسندیدگی پر شعیب ملک کی اہلیہ نے بتایا کہ انہیں ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ بے حد پسند ہے جبکہ وہ پاکستانی ڈرامہ بھی دیکھتی ہیں۔
ثانیہ مرزا نے بتایا کہ اُن کا پسندیدہ گانا ’پہلی نظر میں کیسا جادو کردیا‘ ہے جبکہ انہیں سنگرز میں ارجیت کی آواز اچھی لگتی ہے۔
ایک صارف کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال پر ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ’جب وہ گھر پر ہوتی ہیں کھاتی اور سوتی ہے اور ناشتے میں کافی پینا پسند کرتی ہیں‘۔
بعد ازاں ثانیہ مرزا نے جن صارفین کو جواب نہیں دیا اُن سے معذرت بھی کی۔