قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی اور فیملی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں ثانیہ نے اٹلی کے شہر روم کا دورہ کیا جہاں انہیں بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ دیکھا گیا۔
ثانیہ نے اپنی اور بیٹے اذہان کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ایک دلچسپ کیپشن بھی شیئر کیا جس میں درج تھا کہ ’ مائے اٹالین ڈنر ڈیٹ‘۔
شیئر کی گئی تصویر میں ثانیہ کو بیٹے کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ثانیہ مرزا کی شیئر کی گئی تصویر کو مداحو ں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔