چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ثانیہ نشتر نے استعفیٰ دے دیا۔
ثانیہ نشتر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ بطور چیئرپرسن بی آئی ایس پی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
I have conveyed my resignation as Chairperson BISP. It has been a great privilege to serve the disadvantaged, whose lives I have always aspired to touch. Thank you @ImranKhanPTI for giving me the opportunity. It was an honor to serve the country under your leadership.
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) April 11, 2022
انہوں نے لکھا کہ پسماندہ لوگوں کی خدمت کرنا ایک بہت بڑا اعزاز رہا ہے عمران خان مجھےموقع دینے کے لیے شکریہ! آپ کی قیادت میں ملک کے لیے کام کرنا ایک اعزاز ہے۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان نے این اے 95 میانوالی ون سے رکن اسمبلی کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دو ٹوک پیغام میں کہا میں ان چوروں کیساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پر 16ارب کا ایک اور 8 ارب کا ایک کرپشن کیس ہے، ایسا آدمی سلیکٹ یا الیکٹ ہوگا تو ملک کی اس سے بڑی توہین نہیں ہو سکتی۔