تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ثانیہ نشتر نے خوشخبری سنادی،’’ 70 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے‘‘

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے سماجی بہبود ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ 30 مارچ تک احساس ڈیجیٹل سروے مکمل کرلیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی برائے سماجی بہبود ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس ڈیجیٹل سروے مکمل کرلیا جائے گا سروے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سروے کے لیے 2870 اساتذہ کو تربیت دی جائے گی، ملک کے پسماندہ 80 اضلاع میں سروے مکمل ہوچکا ہے۔

ثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ احساس پروگرامز کے تحت 70 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے۔

کفالت مستحقین کی تعداد 43لاکھ سے بڑھاکر 70لاکھ کردی، ثانیہ نشتر کی بریفنگ

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ کفالت مستحقین کی تعداد 43 لاکھ سے بڑھا کر 70 لاکھ کردی گئی ہے۔

انہوں نے کفالت پروگرام کے ڈیجیٹل نیٹ ورک کو سائبر حملوں سے بچانے کے متعلق کہا تھا کہ ہم نے نیٹ ورک کو ہیکرز سے بچانے کےلیے بھی موثر اقدامات اٹھائے ہیں جبکہ ڈیجیٹل پروگرام سے فراڈ الرٹ کو مزید مستحکم بنادیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مختلف مسائل کو حل کرلیا گیا ہے اور عوامی آگاہی کیلئے مختلف اداروں کے سربراہوں کیساتھ ریڈیو پروگرام کررہے۔

Comments

- Advertisement -