اشتہار

ثانیہ سعید کی شوبز میں آمد کیسے ہوئی؟ اداکارہ نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ تھیٹر کے ذریعے انڈسٹری میں قدم رکھا۔

اداکارہ ثانیہ سعید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں شرکت کی اور اس دوران شوبز انڈسٹری میں آمد کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں والد اور والدہ کے ساتھ تھیٹر کرتی تھی، ہم تھیٹر کا پلے ’عورت‘ کررہے تھے، تمہاری والدہ (ندا یاسر کی والدہ) نے دیکھا اور کہا کہ میں اسے ’آدھی دنیا‘ کے لیے ریکارڈ کرنا چاہتی ہوں، ہم نے کہا ٹھیک ہے، کمہار واڑہ میں پرفارم کررہے ہیں آپ آجائیں اس طرح میں نے وہ ڈرامہ کیا تھا۔

ثانیہ سعید نے بتایا کہ ہمارا ایک تھیٹر ’دستک‘ کے نام سے تھا جس میں اور لوگ بھی شامل تھے، پی ٹی وی کے اسلم اظہر صاحب شامل تھے۔ وہ میرے استاد ہیں اور ہمارا تھیٹر وہی ڈائریکٹ کرتے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ 20 منٹ کا پلے تھا جس میں مجھے پانچ مختلف کردار کرنے تھے لیکن اس کی شوٹنگ میں دو دن لگ گئے، میں نے گھر جاکر شور مچایا کہ اسکول کی چھٹی کروالی میں بور ہوگئی ہوں کہ کتنی بار ایک ہی سین کو ری ٹیک کرنا پڑتا ہے۔

یہ پڑھیں: نئے اداکار باصلاحیت ہیں لیکن۔۔۔۔ثانیہ سعید نے کیا کہا؟

 انہوں نے کہا کہ میرا ٹی وی کا پہلا ڈرامہ ’عورت‘ تھا اس کے بعد ’تپش‘ کیا جس میں روبینہ اشرف، جمال شاہ، شفیع محمد شاہ شامل تھے، اس زمانے میں خطرناک ڈرامے کرسکتے تھے لیکن آج نہیں کرسکتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں