اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

گرین بسیں یا روزگار؟ ثانیہ سعید نے کراچی کے مسائل پر آواز اٹھا دی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے کراچی کے مسائل پر آواز اٹھا دی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے کراچی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے شہر کے مسائل اور بیروزگاری پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ توجہ روزگار کے بجائے صرف ترقیاتی کاموں پر کیوں ہے؟

ثانیہ سعید نے کہا کہ اگر میرے پاس نوکری ہی نہیں ہے تو میں گرین بس میں بیٹھ کر کہاں جاؤں گی، کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اتنی بڑی آبادی اس شہر میں کیسے رہے گی جو اتنی بڑی آبادی کے لیے بنایا ہی نہیں گیا تھا؟

یہ پڑھیں: ثانیہ سعید کی شوبز میں آمد کیسے ہوئی؟ اداکارہ نے بتا دیا

اداکارہ نے سوال کیا کہ آپ لوگوں کو نوکریاں کیسے دیں گے، آپ انہیں معیشت میں کیسے جگہ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان بس سروسز سے کچھ نہیں ہوالا، بس سروسز شہروں کو عظیم نہیں بناتیں، لوگوں کو معیشت میں اپنا حصہ ڈالنے اور کمانے کے لیے روزگار کی ضرورت ہوتی ہے، گرین لائن، اورنج لائن یا ریڈ لائن بسوں سے کچھ نہیں ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں