منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

ثانیہ اچھا کھیلے تومجھ پربھی اچھا کھیلنے کا دباؤ ہوتا ہے، شعیب ملک

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: دورہ زمبابوے کے لئے قومی کرکٹرز کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا،سابق کپتان شعیب ملک کہتے ہیں زمبابوے سے سیریز آئندہ سال ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں میں اہم ثابت ہوگی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہیڈ کوچ وقار یونس کی نگرانی ٹریننگ کیمپ شروع ہوگیا،ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی، سرفراز اور اسد شفیق حج کی سعادت کے باعث کیمپ کا حصہ نہیں ہیں،کھلاڑی کیمپ کے دوران فٹنس اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

اس موقع پر سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے نئے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں، زمبابوے کے لئے متوازن ٹیم منتخب ہوئی ہے، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے میچ ملنا خوش آئند ہے۔

 شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ثانیہ اچھا کھیلتی ہیں تو ان پر بھی کچھ کردکھانے کے لئے دباؤ ہوتا ہے، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ بیس ستمبر تک جاری رہے گا،گرین شرٹس دورہ زمبابوے کا آغاز ستائیس ستمبر کو ہرارے میں کھیلے جانےوالے ٹی ٹوئنٹی سے کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں