جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

سانحہ 31 اکتوبر کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، الطاف حسین

اشتہار

حیرت انگیز

لندن / کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ سانحہ 31 اکتوبر1986ء کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورتحریک اپنی منزل مقصودپر ضر ورپہنچے گی۔

سانحہ 31 اکتوبر86ء کے شہداء کی 29 ویں برسی کے موقع پراپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ31اکتوبر 1986ء کوتحریک کے دوسرے بڑے عوامی جلسہ عام میں شرکت کے لئے جلوس کی شکل میں کراچی سے حیدرآبادجانے والے ایم کیوایم کے کارکنوں پر جس بیدردی سے فائرنگ کی گئی اورایم کیوایم کے کارکنوں کوخون میں نہلایاگیا۔

وہ خونریزواقعہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کاایساسیاہ باب ہے جسے فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ الطاف حسین نے سانحہ31 اکتوبر 86ء کے شہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس روزتحریک کی خاطراپنی قیمتی جانوں کانذرانہ ردینے والے وہ شہید کارکنان بہت عظیم ہیں۔

ایم کیوایم کے ان جیالے ، جانباز، وفاشعار اورسچے کارکنوں نے اپنے خون سے جس شمع کوروش کیاتھاوہ کبھی بھی بجھ نہیں سکتی،ان شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورہماری تحریک اپنے مشن ومقصدمیں کامیابی سے ضرور ہمکنار ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں