لاہور : پنجاب حکومت نے دس دسمبر سے سولہ دسمبر تک آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہفتہ شہدامنانے کا اعلان کردیا۔
ترجمان پنجاب حکومت زعیم حسین قادری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ شہداء منانے کا مقصد اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کی لعنت کو قبول نہیں کرتی۔
انہوں نے بتایا کہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بارہ دسمبر کو لاہور میں مرکزی تقریب ہو گی۔ تقریب میں شہبازشریف اعلیٰ فوجی و پولیس حکام اساتذہ اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔
تقریب میں اے پی سی شہداء کے والدین اور دہشت گرد حملے میں زخی ہونےو الے بچے بھی شرکت کریں گے۔۔زعیم حسین قادری نے بتایا کہ تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں پولیس کے چاک و چوبند دستے سانحہ اے پی سی اور دہشت گردی کی جنگ میں شہدا کو سلامی پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام اسکولز کالجز اور یونیورسٹیز میں خصوصی مذاکروں کا اہتمام کیا جائے گااور نئی نسل اور قوم کو دہشت گردی کے خاتمے کے عزم سے آگاہ کیا جائے گا۔