The news is by your side.

Advertisement

سانحہ صفورا کیس: مفرورملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی : عدالت نےسانحہ صفورا کیس میں دس مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے پولیس فائل نہ ہونے باعث سماعت آٹھ دسمبر تک ملتوی کر دی۔ سانحہ صفورا میں پانچ مرکزی ملزمان اور چار سہولت کار گرفتار ہیں۔ لیکن یہ مقدمہ تاحال سندھ حکومت کی توجہ حاصل نہیں کر سکا ہے۔

گزشتہ سماعت بھی تفتیشی افسر نہ ہونے کے باعث ملتوی کی گئی تھی۔ اس سے قبل سانحہ صفورا کیس اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی عدم تعیناتی پر بھی ملتوی ہوتا رہا۔

 یاد رہے کہ کراچی کے علاقے صفورا میں اسماعیلی برادری کی بس پر حملہ کے نتیجے میں 45 افراد کو ہلاک ہوگئے تھے۔

واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے کے والوں اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے صفورا بس حملہ میں ملوث طاہر حسین منہاس عرف سائیں، سعد عزیز عرف ٹن ٹن، اسد الرحمٰن عرف مالک، حافظ ناصر عرف یاسر اور محمد اظہر عشرت عرف ماجد کو گرفتار کیا تھا.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں