لاہور : سانحہ سندر فیکٹری کیس میں ملزم انجینیئر احمد ریاض مسقط فرار ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی انجینیئر حسین کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں کچھ عرصہ پہلے فیکٹری زمین بوس ہوگئی تھی جس میں فیکٹری مالک سمیت پچاس سے زائد افراد جاں بحق جبکہ سوکے قریب زخمی ہوئے تھے۔
سانحہ کا ذمہ دار انجینیئر احمد ریاض، انجینیئر حسین آرکیٹیکٹ طاہر، منیر اور فیکٹری مالک اشرف کو ٹھہرایا گیا تھا۔ پولیس نے آرکیٹیکٹ طاہر اور منیر کو گرفتار کر لیا جبکہ انجینیئر احمد ریاض مسقط فرار ہو گیا۔
- Advertisement -
پولیس انجینیئر حسین کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔ واضح رہے کہ سندر فیکٹری حادثے میں45 سے زائد مزدور ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔