حیدرآباد میں سڑک کے کنارے جھاڑو لگاتی ہوئی سینیٹری ورکر بس کی ٹکر سے ہلاک ہوگئی، خاتون رام کوٹ کے علاقے میں فٹ پاتھ پر جھاڑو لگا رہی تھی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں فٹ پاتھ کی صفائی کرتی ہوئی ایک خاتون سینیٹری ورکر کو نجی بس نے ٹکر ماری جس سے وہ جاں بحق ہوگئی، یہ واقعہ صبح تقریباً 7:30 بجے کے قریب پیش آیا۔
جاں بحق ہونے والی عورت کی شناخت سنیتا کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 35 سال ہے اور وہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں ملازم تھی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنیتا روڈ کی صفائی کررہی ہے اس دوران سڑک سے ایک بس تیزی سے گزر جاتی ہے، اس کے فوراً بعد ہی ایک دوسری بس خاتون کو شدت سے ٹکر مارتی ہے اور درخت سے ٹکرا کر رک جاتی ہے۔
#Hyderabad: A #GHMC worker was hit by a school bus at Ramkote, she died on the spot.
The staffer was at work when the bus crashed into her. #schoolbus#accident #Accidente #CCTV pic.twitter.com/beSk5SYIHO
— TajKeShorts (@Mawt777) August 28, 2023
جی ایچ ایم سی کے حکام نے بتایا کہ خاتون روڈ کی صفائی کررہی تھی کہ ایان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی بس نے اسے ٹکر ماری جس سے اسے شدید چوٹیں آئیں، خاتون کو اسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، بس ڈرائیور کی تیز رفتاری اور لاپروائی برتنے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔