تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کمسن بچہ حادثے سے بال بال بچ گیا

کمسن بچے کو صفائی کرنے والے شخص نے گاڑی کی زد میں آنے سے بچالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مذکورہ ویڈیو سابق باسکٹ بال کھلاڑی ریکس چیمپین کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی انہوں نے لکھا کہ اگر آپ نے ایک صفائی کرنے والے شخص کو ایک چھوٹے بچے کی جان بچاتے دیکھنا ہے تو اسکرول کریں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ گھر سے باہر نکل کر ٹرک کے پاس جاکر کھڑا ہوگیا اور اچانک ہی اس نے دوڑ لگادی، سینی ٹیشن ورکر نے بچے کو پکڑ کر روک لیا اتنے میں ایک تیز رفتار کار وہاں سے گزر گئی۔

ویڈیو کو اب تک 1.3 ملین سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں، اور صارفین کی جانب سے سینی ٹیشن ورکر کو ہیرو قرار دیا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اس نے بچے کی جان بچائی اور دوسرا یہ کہ ڈرائیور کو زندگی بھر کے افسوس سے بچایا، یہ ڈرائیور کی غلطی نہ بھی ہوتی لیکن جرم پھر بھی ہوتا، بچے کو بچانے والا ملازم ہیرو ہے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’میں ہمیشہ صفائی ستھرائی کے کارکنوں کو دیکھ کر ان کا احترام کرنے کی کوشش کرتا ہوں، آپ لوگ عزت کے مستحق ہیں۔‘

بعدازاں بچے کے اہلخانہ نے صفائی کرنے والے کارکن جوناتھن ڈاس سانٹوس سے ملاقات کی اور بچے کی جان بچانے پر اس کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -