تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

صنم جنگ زندگی میں کس سے متاثر ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم جنگ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔

اداکارہ صنم جنگ نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی میں والدہ سے بہت زیادہ متاثر ہیں، انہوں نے کہا کہ ساری زندگی والدہ کو دیکھا ہے انہوں نے ہماری پرورش بہت اچھے طریقے سے کی، والدہ بہت ہی نرم مزاج ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ والد بھی بہت محبت کرنے والے ہیں لیکن ان کو جب بھوک لگتی ہے تو کھانا فورا سامنے چاہیے وہ کہتے ہیں کہ ٹھنڈی روٹی لادو کھالیں گے اور والدہ گرم روٹی بنانے لگ جائیں تو ان کا پارا چڑھ جاتا تھا اسی لیے والدہ ان کے لیے کھانا ہمیشہ تیار رکھتی ہیں۔

بیٹے سے متعلق سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ شوہر کی خواہش تھی کہ بیٹے کی پیدائش ہو، ہم نے بیٹے کا نام بھی سوچ لیا تھا لیکن اللہ نے ہمیں بیٹی سے نوازا۔

انہوں نے بتایا کہ قسام کی والدہ نے لڑکوں کے کپڑے بھی خریدنے شروع کردیے تھے جبکہ میں لڑکی کے کپڑے خرید رہی تھی اور مجھے لڑکی ہی چاہیے تھے میں نے دعا کی تھی کہ اللہ تعالیٰ مجھے بیٹی سے نوازے۔

صنم جنگ نے کہا کہ بیٹیاں ماں باپ سے بہت محبت کرتی ہیں، میں کچھ بھی چیز خریدتے وقت والد اور والدہ کا بھی سوچتی ہوں لیکن لڑکوں میں ایسا نہیں ہوتا، بیٹیوں سے مجھے بہت محبت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں صنم جنگ نے بتایا کہ وہ اپنی غلطی ہوتے ہوئے بھی شوہر اور بہنوں کو قصور وار ٹھہرا دیتی ہیں اور بعد میں روتی ہیں، پھر ان سب کو ڈانٹ پڑ جاتی ہے۔

سوشل میڈیا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے صنم جنگ نے کہا کہ ہم کس چیز میں پھنس کر رہ گئے ہیں دن رات چیزیں اپ لوڈ کی جاتی ہیں، کچھ بات منہ سے نکل جائے تو وہ خبر بن جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -