تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بھارتی اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا

بنگلور: بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ سنجنا گلرانی نے اسلام قبول کر کے اپنا نام تبدیل کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی کنڑا فلم انڈسٹری ’سینڈل ووڈ‘ کی معروف اداکارہ سنجنا گلرانی نے دو سال قبل اسلام قبول کیا اور اپنا نام تبدیل کر لیے ماہرہ رکھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے چند وجوہات کی بنا پر تبدیل مذہب کی بات کو پوشیدہ رکھا ہوا تھا البتہ اب اُن کا قبولِ اسلام کا تصدیق نامہ منظر عام پر آگیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دارالعلوم شاہ ولی اللہ کے مہتمم کا کہنا تھا کہ ’اداکارہ نے 9 اکتوبر 2018 کو اسلام قبول کیا، انہیں کرناٹک محکمہ شرعیہ کی جانب سے قبولِ اسلام کا تصدیق نامہ بھی فراہم کیا گیا تھا‘۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا دورہ کرنے والی کینیڈین بلاگر نےاسلام قبول کرلیا

تصدیق نامہ کے مطابق ارچنا منوہر گلرانی بنت منوہرگلرانی عمر 31 سالہ نے بغیرکسی جبر کے با رضا و رغبت اللہ کے ایک ہونے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو آخری نبی ہونے کو مان کر کلمہ شہادت پڑھ کر دین اسلام قبول کیا ہے۔

اس تصدیق نامہ پر سنجنا گلرانی کے دستخط اور دو گواہ امتیاز اور اسلم پاشاہ کے نام، پتے، دستخط اور فون نمبر بھی موجود ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں تبدیلی مذہب کے لیے عدالت سے بیانِ حلفی affidavit بنوا کر  جمع کرایا جاتا ہے جس کے بعد قبول اسلام ہوتا اور پھر تصدیق نامہ جاری کیا جاتا ہے۔

ارچنا منوہر گلرانی عرف سنجنا نے اپنے بیانِ حلفی میں کہا ہے کہ وہ گزشتہ 10 سالوں سے مذہب اسلام کے سلسلہ میں کئی باتیں سنتی اور دیکھتی ہوئی آرہی ہیں، جس کے بعد انہیں اسلام کو جاننے کا شوق پیدا ہوا اور پھر جب مطالعہ کیا تو انہیں دین اسلام کے اصولوں سے محبت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا کے گلوکار اور یوٹیوب اسٹار نے اسلام قبول کرلیا

اسے بھی پڑھیں: شوہر کے ظلم سے تنگ بھارتی خاتون پاکستان آگئی، اسلام قبول کرلیا

انہوں نے لکھا کہ اسلام سچے مذہب کا دین ہے ، میں ان اصولوں پر یقین رکھتی ہوں اور عمل کرنے کی خواہش مند ہوں تاکہ زندگی کا مقصد حاصل ہوسکے۔

ارچنا نے یہ بات بھی لکھی کہ وہ کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر اپنی مرضی اور پسند سے اسلام قبول کر کے اپنا نام ماہرہ رکھ رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں