بالی وڈ کے ہردلعزیزایکشن ہیرو سنجے دت آج رہا ہوگئے -
The news is by your side.

Advertisement

بالی وڈ کے ہردلعزیزایکشن ہیرو سنجے دت آج رہا ہوگئے

ممبئی: بیالیس ماہ جیل میں گزارنے کےبعد بالی ووڈ سپراسٹار سنجے دت آج رہا ہورہے ہیں، اپنی منجھی ہوئی اداکاری سےکروڑوں دلوں پر راج کرنےوالے سنجو باباکو دوران قید جیل میں اچھے رویے کےباعث مدت سزاختم ہونے سےقبل رہا کیاگیا۔

سنیل دت کے صاحبزادے سنجےدت پرغیرقانونی اسلحہ رکھنے کےجرم میں قید کاٹ رہے ہیں۔ سنجے دت پرالزام تھاکہ انہوں نے یہ اسلحہ 1993 میں ممبئی میں ہونےوالے بم دھماکوں کےملزمان سے خریداتھا۔

سنجے دت کی فلم کا منظر

سنجے دت کو 2007 میں جرم ثابت ہونے پر5 سال کے لئے جیل بھیج دیاگیا تھا جہاں انہوں نے 18 ماہ قید کاٹی اوربعد ازاں ضمانت پررہائی حاصل کرلی تاہم 2013 میں ایک بارعدالت نے انہیں جیل بھیج دیا۔

سنجے دت اپنی 5 سال قید کی سزاکے 18ماہ وہ پہلے ہی کاٹ چکے تھے اور باقی ماندہ دن انہوں نے 2013 کے بعد پورے کیے۔

دوسری جانب سنجے دت کی قبل از وقت رہائی کو بمبئی ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے، درخواست میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ سنجےدت کوجیل میں ترجیحی بنیادوں پرسہولیات فراہم کی گئی اورقبل ازوقت رہائی سےغلط مثال قائم کی جارہی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں