تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

منا بھائی اور سرکٹ کی ایک ساتھ اسکرین پر واپسی، فلم کا پوسٹر وائرل

ممبئی: بالی وڈ کے دو مشہور اداکار سنجے دت اور ارشد وارثی مستقبل قریب میں ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت نے انسٹاگرام پر ارشد وارثی کے ساتھ اپنی نئی آنے والی فلم کی پہلی جھلک جاری کر دی۔ فلم میں انہوں نے ہیرو کے ساتھ پروڈیوسر کے فرائض بھی انجام دیے ہیں۔

سنجے دت اور ارشد وارثی کی جوڑی کو پہلی دفعہ ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ جبکہ دوسری بار ’لگے رہو منا بھائی‘ میں کافی پسند کیا گیا۔ کامیڈی سے بھرپور ان فلموں کے ڈائیلاگ آج بھی مقبول ہیں۔

فلم کے پوسٹر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنجے دت اور ارشد وارثی قیدیوں کے لباس میں ملبوس سلاخوں کے پیچھے موجود ہیں۔

متعلقہ: ارشد وارثی کا اپنے کردار ’سرکٹ‘ سے متعلق حیران کُن انکشاف

سنجے دت نے فلم کا نام تو نہیں بتایا تاہم کامیڈی سے بھرپور فلم رواں سال سدھاانت سچدیو کی ہدایت کاری میں ریلیز کی جائے گی۔

انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں سنجے دت نے لکھا ’ہمارا انتظار آپ سے زیادہ طویل تھا لیکن آخرکار ختم ہوگیا۔ ارشد وارثی کے ساتھ ایک اور دلچسپ فلم میں آ رہا ہوں جس کے لیے آپ کو مزید انتظار نہیں کروا سکتا۔‘

’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ ارشد وارثی نے ’سرکٹ‘ کا کردار ادا کیا تھا۔ انہیں بہترین اداکاری پر فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanjay Dutt (@duttsanjay)

Comments

- Advertisement -