اشتہار

سنجے دت کو آر ایس ایس کی تعریف کرنا مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار سنجے دت کو آر ایس ایس کی تعریف کرنے پر کانگریس کے حامیوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم منا بھائی ایم بی بی ایس کے اداکار سنجے دت نے گزشتہ روز بھارت کی متنازع ہندو تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے 2025 میں بنیاد کے 100 سال مکمل ہونے پر تعریف کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس پر انہیں کانگریس کے حامیوں کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سنجے دت نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آر ایس ایس کو100 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی تھی اور متنازع تنظیم کی ستائش کی تھی۔

اداکار کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد کانگریس کی جانب سے ان کے والد کانگریس کے سابق رہنما سنیل دت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

سنجے دت کے والد سنیل دت پر بھی بحیثیت رکن پارلیمان اکثر اپنے حلقے باندرہ میں غیر قانونی تجاوزات کو آباد کرنے کا الزام لگایا جاتا تھا۔ درحقیقت، ایک بار جب غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کے لیے بلڈوزر لایا گیا تو سنیل دت اسے روکنے کے لیے اس کے سامنے لیٹ گئے تھے۔

سنجے دت خود بھی 1993 میں ممبئی میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کے کیس میں شامل تفتیش رہ چکے ہیں، اداکار کو ممبئی دھماکے کیس میں اے کے 47 رائفل غیرقانونی رکھنے کے جرم میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

بھارتی اداکار سزا پوری کرنے کے بعد 2016 میں رہا ہونے سے قبل بھی کئی بار جیل کی ہوا کھا چکے ہیں، جن میں 1980 کی دہائی میں منشیات رکھنے سے متعلق گرفتاریاں بھی شامل ہیں۔

اب بھارتی اداکار کو آر ایس ایس کی تعریف کرنے پر ان کے والد کے حامیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں