بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

رہائی کے بعد سنجے دت نئی فلم میں جلوہ گر ہونے کے لئے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنجے دت فلم دھمال کے تیسرے حصے میں نظر آئیں گے۔

غیر قانونی طور سے اسلحہ رکھنے کے معاملے میں جیل کی سزا پوری کرکے رہا ہوئے سنجے دت بالی ووڈ میں واپسی کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں،لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ سنجے دت کی کم بیک فلم کب اور کون سی ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ کی کئی فلموں میں سنجے دت کی ہونے کی خبریں سامنے آچکی ہیں، لیکن اب تک کسی کی شوٹنگ شروع نہیں ہوئی ہے، تاہم ایسی خبریں ہیں کہ اندر کمار کی فلم دھمال میں فرنچائزی کی آئندہ فلم ’ٹوٹل دھمال‘میں سنجے دت کام کرنے والے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ گریٹ گرینڈ مستی کے بعد اندر کمار نے دھمال 3 پر کام کرنا شروع کردیا ہے،جس سے اس فرنچائزی میں سنجے کی واپسی ہوسکتی ہے، سنجے دت کو فلم کی اسکرپٹ پسند آئی ہے اور اس میں کام کرنے کے سلسلے میں انہوں نے اپنی رضامندی بھی دے دی ہے۔

وہیں دھمال میں ساتھ نظر آچکے ریتیش دیشمکھ اور ارشد وارسی کےساتھ بھی بات چیت جاری ہےتاہم فلم ٹوٹل دھمال کی شوٹنگ آئندہ سال شروع ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں