جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

بی چے پی کی تقریب میں سنجے دت کی آمد سے سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی اداکار سنجے دت کی بی جے پی کی تقریب میں شرکت سے سیاسی حلقوں میں افواہیں گردش کرنے لگیں۔

اتوار کے روز بی جے پی کے اسٹودنٹ ونگ کے رہنماموہت کمبوج کی جانب سے مہاراشٹراڈے پر اداکار کو مدعو کیا گیا۔

بی جے پی کے رہنما موہت کمبوج کا کہناتھا کہ سنجے دت کے ان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں اور وہ اس تقریب میں مدعو کرنا چاہتے تھے جس کے لئے انہوں نے پارٹی قیادت سے بھی اجازت لی تھی۔

- Advertisement -

سنجے دت جیل سے رہا ہونے کے بعد سیاسی پارٹی کی جانب سے منعقد تقریب میں شرکت نے سیاسی حلقوں میں بے چینی پیدا کردی ، واضح رہے کہ دت خاندان کا کانگریس سے قریبی تعلق رہا ہے۔

سنجے دت کے والد سنیل دت اور بہن پریا کانگریس پارٹی کی ٹکٹ پر لوک سبھا کے ممبر منتخب پوئے تھے۔

شیو سینا کے رہنما سنیل پربھو، جو ممبئی کہ سابق مئیر بھی رھ چکے ہہیں انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی رہنما مہاراشڑادے سے محبت کرتے ہوتے تو سنجے دت کو مہاراشٹراڈے کی تقریب پر مدعو نہ کرتے۔

بی جے پی کی جانب سے کہا گہا ہے کہ مہاراشٹراڈے کی تقریب میں موہت کمبوج کی جانب سے سنجے دت کو ذاتی طور پر مدعو کیا گیا اس کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

اس سے قبل نامور اداکار کی شیوسینا سے کشیدگی کے بعد اداکار نے 2009 میں سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی لیکن 2 سال بعد انہوں نے استعفی دے دیا تھا۔

واضح رہے کہ نامور بھارتی اداکار سنجے دت اپریل 1993 کو غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے ساتھ ساتھ ممبئی بم دھماکوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے گرفتار کر لئے گئے تھے، ممبئی بم دھماکے بھارت کی تاریخ میں سب سے ذیادہ تباہ کن تھے۔

بھارتی اداکار کو 2006 میں چھ سال کی سزائے بامشقت سنائی گئی، تاہم دہشتگردی کے الزامات ختم کریئے گئے تاہم اداکار کو فروری 2016 میں اچھے رویے کی وجہ سے رہا کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں