ممبئی (25 فروری 2026): تجربہ کار بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کے حوالے سے افسوسناک خبروں نے چاہنے والوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔
سنجے لیلا بھنسالی کی 63ویں سالگرہ کے موقع پر فلمساز کو دل کا دورہ پڑنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔ متعدد سوشل میڈیا پوسٹز میں دعویٰ کیا گیا کہ اچانک طبی ایمرجنسی کے باعث انہیں ممبئی کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا۔
جیسے جیسے افواہوں نے زور پکڑا بہت سے لوگوں نے ان کی حالت کی تصدیق کیلیے انٹرنیٹ کا رخ کیا۔ آن لائن ہنگامے کے باوجود ان دعوؤں کی تصدیق کیلیے کسی اسپتال کا بیان یا مستند طبی اپ ڈیٹ سامنے نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: رنبیر کپور کا سنجے لیلا بھنسالی سے متعلق حیران کُن انکشاف
اس کے فوراً بعد سنجے لیلا بھنسالی کی ٹیم نے باضابطہ وضاحت پیش کرتے ہوئے ان رپورٹس کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا۔ فلمساز کی ٹیم کی جانب سے یہ بیان دیا گیا:
’سنجے لیلا بھنسالی بالکل ٹھیک ہیں۔ وہ معمول کے طبی معائنے کیلیے اسپتال گئے ہیں اور پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ ہم ہر ایک کی جانب سے دکھائی جانے والی محبت، دیکھ بھال اور تشویش کی تہہ دل سے تعریف کرتے ہیں۔ آپ کی مسلسل حمایت اور نیک تمناؤں کا شکریہ۔‘
اس بیان سے یہ ثابت ہوا کہ سنجے لیلا بھنسالی کو دل کا دورہ نہیں پڑا اور مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والے دعوے غلط ہیں۔ فلمساز کے حوالے سے ہارٹ اٹیک یا اسپتال میں داخل ہونے کی کوئی تصدیق شدہ رپورٹ موجود نہیں۔
واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی ان دنوں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل کے ساتھ فلم ’لو اینڈ وار‘ پر کام کر رہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


